نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو دنوں کے وقفے کے بعد آج 27 اکتوبر کو پھر اضافہ ہوا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر فیول کی قیمتوں میں 35،35 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں پٹرول 35 پیسے کے اضافے کے ساتھ 107.94 روپئے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، نیز ڈیزل بھی 35 پیسے کے اضافے کے بعد فی لیٹر 96.67 روپئے ہو گیا ہے۔آج کے اضافے کے بعد پٹرول اے ٹی ایف (ایوی ایشن ٹربائن فیول) یا جیٹ فیول 36.63 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔ دہلی میں اے ٹی ایف تقریباً 79 روپئے فی لیٹر فروخت ہوتا ہے۔ملک میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچنے کی بڑی وجہ ریکارڈ سطح پر جاری ایکسائز ڈیوٹی ہے۔
