۔ 20 ہزار پی جی سیٹس کیلئے 1.8 لاکھ درخواستیں

   

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی میں مختلف پوسٹ گریجویٹ (پی جی) پروگراموں میں دستیاب 20 ہزار سیٹس پر داخلوں کیلئے تقریباً 1.8 لاکھ اسٹوڈنٹس نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ یونیورسٹی میں پی جی داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ اوسطاً ہر پی جی کورس کی سیٹ کیلئے اس سال یونیورسٹی میں 9 اسٹوڈنٹس نے باضابطہ اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انڈر گریجویٹ کورسیس کیلئے 3,58,876 اسٹوڈنٹس رجسٹریشن کراچکے ہیں۔