اندور ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے ہفتہ کو الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یہ دعویٰ کررہے تھے کہ آسام میں 40 لاکھ غیرقانونی مہاجرین ہیں جنہیں شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے مطابق شناخت اور تنقیح کے بعد ملک سے باہر نکال دیا جائے گا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی زیرقیادت حکومت اس مسئلہ پر عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا: ’’امیت شاہ کہا کرتے تھے کہ (آسام میں) 40 لاکھ غیرقانونی مہاجرین ہیں ۔ (میں پوچھتا ہوں کہ ) اب وہ (مہاجرین) کہاں چلے گئے ؟ ‘‘ انہوں نے کہا کہ شاہ کے نمبر 2 کیلاش وجئے ورگھیا سے بھی پوچھنا چاہئے کہ 40 لاکھ مہاجرین کہاں گئے؟