۔ 5 لاکھ افغان ملک چھوڑ سکتے ہیں، یو این ایچ سی آر

   

جنیوا ۔ اقوام متحدہ نے افغانستان میں موجود بحران کے سبب پڑوسی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرحدیں کھلی رکھیں ،5لاکھ افغانی اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ڈپٹی کمشنر کیلی کلیمنٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بہت خراب ہے، اس وقت بہت بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے اپنا ملک نہیں چھوڑا ہے لیکن جس تیزی سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اس میں ہمیں تیاری رکھنی چاہیے۔اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں میڈیکل سپلائی میں نہ صرف کمی آرہی ہے بلکہ وہاں میڈیکل اسٹاف کی بھی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔