۔10 فیصد تحفظات رافیل سے توجہ ہٹانے کی کوشش : چندرا بابو نائیڈو

   

امراوتی 8 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے معاشی پسماندہ طبقات کو ملازمتوں اور تعلمی اداروں میں 10 فیصد تحفظات فراہم کرنے مرکزی حکومت کا فیصلہ در اصل لوک سبھا انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد رافیل معاملت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کرنول میں کوسگی کے مقام پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود ہم 10 فیصد تحفظات معاشی پسماندہ طبقات کو فراہم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ درج فہرست قبائل کی فہرست میں والمیکی طبقہ کو بھی شامل کیا جائے ۔ مچھیروں کو ایسسی فہرست میں شامل کیا جائے اور پسماندہ طبقات کے کوٹہ کے تحت کاپو برادری کیلئے بھی تحفظات فراہم کئے جائیں۔