نئی دہلی ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نوکریوں اور تعلیم میں عام زمرہ کے غریبوں کیلئے 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے بل کے جواز کو سپریم کورٹ میں ان بنیادوں پر چیلنج کیا گیا ہے کہ اس نے کوٹوں کے بارے میں 50 فیصد کی حد کو توڑا ہے۔ اس بل کو پارلیمانی منظوری گزشتہ روز ہی حاصل ہوئی۔ این جی او یوتھ فار ایکوالیٹی اور اس کے صدر ڈاکٹر کوشل کانت مشرا نے اپنی پٹیشن میں کہا کہ اس بل سے فاضل عدالت کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔