۔103 انجینئرنگ کالجوں کی فیس میں 15 تا 20 فیصد اضافہ

   

کم سے کم فیس 35 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 1.34 لاکھ روپئے مقرر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت تلنگانہ نے ریاست میں پائے جانے والے انجینئرنگ کالجوں کے لیے فیس کی رقم کا تعین کر کے احکامات جاری کی ہے اور بتایا کہ ان مقررہ فیس کی رقومات پر آئندہ تین سال تک عمل آوری کی جائے گی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں فی الوقت 103 انجینئرنگ کالجوں کے لیے مکمل و قطعی طور پر فیس رقومات کا تعین کردیا گیا ہے جب کہ ریاستی ہائی کورٹ تلنگانہ سے رجوع ہونے والے 80 انجینئرنگ کالجوں کے ساتھ ساتھ ٹی اے ایف آر سی کی جانب سے سفارش کردہ مزید 20 کالجوں کے لیے بھی فیس رقومات کا تعین ( فیس رقومات مقرر کرتے ہوئے ) کرتے ہوئے ریاستی محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جی اوز جاری کئے گئے ۔ علاوہ ازیں ماباقی مزید 103 انجینئرنگ کالجوں میں عارضی بنیاد پر 15 تا 20 فیصد فیس رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی تجویز کردہ 50 ہزار روپئے سے زائد فیس رقم والے انجینئرنگ کالجوں کے لیے فی الوقت فیس کی موجودہ رقم میں 15 فیصد کا اضافہ اور 50 ہزار روپئے سے کم فیس رقم لینے والے انجینئرنگ کالجوں کے لیے فی الوقت عارضی طور پر 20 فیصد فیس رقومات کا اضافہ کیا گیا ۔ اور اس طرح اضافہ شدہ فیس رقم کے باعث ریاست کے 22 انجینئرنگ کالجوں میں فیس کی رقم پڑھ کر زائد از ایک لاکھ روپئے ہوچکی ہے اور بالخصوص شہر حیدرآباد میں پائے جانے والی سی بی آئی ٹی انجینئرنگ کالج کی فیس 1.34 لاکھ روپئے مقرر کی گئی اور اس طرح ریاست تلنگانہ میں فی الوقت انجینئرنگ کالج کی کم از کم فیس 35 ہزار روپئے مقرر کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں انجینئرنگ کالجوں کی فیس رقم کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے انجینئرنگ کونسلنگ کے سلسلہ میں ویب آپشن کو ملتوی رکھا گیا تھا ۔ لیکن اب چونکہ فیس کا قطعی تعین کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کرنے کے پیش نظر ویب کونسلنگ کا آغاز ممکن ہوسکا ۔۔