۔11 تا 17 مئی ایس ایس سی امتحانات

   

صبح 9.30 تا دوپہر 12.45 امتحان ہوگا ۔ شیڈول جاری
حیدرآباد11فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق ایس ایس سی ‘ او ایس ایس سی اور ووکیشنل امتحانات کا 11مئی سے آغاز ہوگاجو 17 مئی تک جاری رہیں گے اور 18تا20مئی او ایس ایس سی اور ووکیشنل امتحانات ہونگے۔11 مئی سے امتحانات کے اوقات 9:30بجے صبح سے 12:45 دوپہر تک رہیں گے اور تمام آبجیکٹیو ٹائپ پرچوں کیلئے امتحان کے آخری 30منٹ دیئے جائیں گے۔ 11مئی کو گروپ ’اے ‘ طلبہ کیلئے زبان اول کا پرچہ ہوگا جبکہ کمپوزٹ کور س طلبہ کیلئے زبان اول کا پرچہ اول اور دوم ہوگا۔ 12مئی کو زبان دوم کا پرچہ ہوگا ‘13مئی کو زبان سوم انگریزی کا پرچہ ہوگا۔14مئی کو حساب کا پرچہ ہوگا۔16مئی کو سائنس کے دو پرچہ جات ہوں گے جن میں فزیکل اور بائیولوجیکل سائنس شامل ہے۔17 مئی کو سوشل اسٹڈیز (سماجی علوم ) کا پرچہ منعقد ہوگا۔ ڈائرکٹر بور ڈ آف سیکینڈری کی تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو او ایس ایس سی کا پرچہ اول برائے سنسکرت و عربی زبان کے طلبہ کیلئے منعقد کیا جائیگا جبکہ 19مئی کو پرچہ دوم ہوگا۔ 20 مئی کو ووکیشنل کورس کے طلبہ کیلئے پرچہ منعقد ہوگا جو کہ 9:30 صبح سے 11:30 بجے دن تک جاری رہے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی ‘ او ایس ایس سی اور ووکیشنل کورس کیلئے بغیر کسی جرمانہ کے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے جبکہ 24 فروری تک 50 دیرینہ فیس کے ساتھ اور 200 روپئے دیرینہ کے ساتھ 4مارچ تک فیس جمع کروائی جاسکتی ہے ۔ 14 مارچ تک 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ فیس جمع کروائی جاسکتی ہے۔ م