۔110 ہندوستانی اور افغان سکھوں کی دہلی منتقلی

   

نئی دہلی: افغانستان میں پھنسے 110 ہندوستانیوں اور افغان سکھوں اور ہندوؤں کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کابل سے نئی دہلی لایا جا رہا ہے ۔انڈین ورلڈ فورم کے صدر پونیت سنگھ چنڈوک نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ تین شری گرو گرنتھ صاحب جی اور ہندو مذہبی کتابیں بھی یہاں لائی جارہی ہیں۔ چڈوک نے کہا کہ 110 ہندوستانیوں اور افغان سکھوں اور ہندوؤں کو حکومت ہند کی طرف سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے یہاں لایا جارہا ہے ۔طالبان اقتدار کے بعد سے درجنوں ہندوستانی شہری بھی وطن واپس ہوچکے ہیں۔