۔15 جون کے بعد آن لائن کلاسیس

   

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کا عنقریب جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔ ریاستی حکومت تعلیمی سال 2021-22 کے آغاز کیلئے 15 جون کے بعد آن لائن کلاسیس کے آغاز کا منصوبہ رکھتی ہے۔ حکومت نے 15 جون تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تاہم باقاعدہ کلاسیس یا آن لائن کلاسیس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ تعلیم تیسری تا دسویں جماعت آن لائن کلاسیس کی تیاریاں کررہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوں کے تمام طلبہ اپنے اسمارٹ فون پر T-Sat ایپ کے ذریعہ کلاسیس سے استفادہ کریں۔ گزشتہ سال کورونا کے پیش نظر اسکولوں کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی اور ستمبر سے آن لائن کلاسیس کا آغاز کیا گیا تھا۔ جاریہ سال محکمہ تعلیم جون سے باقاعدہ کلاسیس کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ جلد اجلاس منعقد کرکے نئے تعلیمی سال کے بارے میں اہم فیصلے کریں گی۔