۔15 عہدیداروں کو میونسپل کمشنر گریڈسیکنڈ عہدہ پر ترقی، 4 مسلمان شامل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے محکمہ بلدی نظم و نسق کے 15 عہدیداروں کو میونسپل کمشنر گریڈ
II
کے عہدہ پر ترقی دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری بلدی نظم و نسق سی سدرشن ریڈی نے جی او آر ٹی 791 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ میونسپل اڈمنسٹریشن سرویسس رولس 1990 کے تحت 15 اہل عہدیداروں کو عارضی طور پر میونسپل کمشنر گریڈ
II
کے عہدہ پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان عہدیداروں میں ڈی شنکر سنگھ، بی سرینواس، جی رام لنگم، بی شرت چندرا، وینکٹیا، جے اوما، وی سنیتا، آر گیانیشور، این وینکٹیشورلو، ای شام سندر راؤ، محمد قمر احمد، مصعب احمد ، محمد صابر علی، شیخ ذاکر حسین اور ایس ڈینسل شامل ہیں۔ ترقی حاصل کرنے والے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احکامات کی وصولی کے اندرون 15 یوم اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ لیں۔ کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرتے ہوئے عہدیداروں کو پوسٹنگ کی تجاویز پیش کریں اور میونسپل کمشنر گریڈ II کی حیثیت سے انہیں ذمہ داری دی جائے۔ ر