یو پی حکومت کا اقدام’’بدبختانہ‘‘ :بی ایس پی صدر مایاوتی
لکھنو ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 17 او بی سی گروپ کی درج فہرست قبائل میں شمولیت کی نوٹس پر امتناع کے بعد بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے منگل کے دن کہا کہ حکومت کے ایسے اقدامات خود غرضانہ سیاسی مقاصد کے تحت کئے جاتے ہیں۔ مگر اس سے سارا سماج متاثر ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ ’’بہت ہی بدبختانہ‘‘ ہے۔ دوشنبہ کے دن نوٹیفکیشن پر التواء کے بعد عدالت نے ریاستی حکومت کو 17 او بی سی زمرہ جات کو ایس سی میں شامل کرنے کے خلاف داخل کردہ درخواست کا جواب تین ہفتوں میں داخل کرنے کا حکم دیا ۔ مدکورہ درخواست میں یہ بیان کیا گیا کہ دستور نے مرکز کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ایسی ترمیمان کرے اور اسے درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرے لیکن کسی بھی ریاستی حکومت کی جانب سے اس ستمبر کے فیصلے دستور کی دفعہ 341 کی حلاف ورزی ہیں ۔ درخواست گزار کے بیان کے بموجب اترپردیش کی حکومت نے رواں سال جون میں اور بی سی کی 17 برادریوں کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں داخل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔