۔17 روہنگیا پناہ گزین گرفتار، گاندھی اور چسٹ ہاسپٹل منتقل

   

نلگنڈہ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ پولیس نے 17 روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف مقدمہ اتوار کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نلگنڈہ ٹائون کے انسپکٹر سریش نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم 17 روہنگیائوں کے خلاف 5 اپریل کو مقدمہ درج کرچکے ہیں۔ وہ نہ صرف غیر قانونی طو رپر قیام کررہے تھے بلکہ دینی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کررہے تھے۔ ان کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 188 (سرکاری خدمت گزار کی طرف سے نافذ احکام کی نافرمانی) دفعہ 269 وغیرہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چند کو گاندھی اور چسٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے۔ ان کے پتے رنگاریڈی میں درج تھے۔