۔17 سالہ لڑکی ہنستے وقت گرجانے کے اعصابی مرض کا شکار

   

٭ برطانیہ کی 17 سالہ لڑکی بلی ہاگسن، ایک ایسے اعصابی مرض کی شکار ہے کہ جب بھی وہ زور سے ہنستی ہے تو گرجاتی ہے جسے طبی اصطلاح میں کیٹاپلکسی کہا جاتا ہے۔ نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق جب اس اعصابی مرض کا شکار کوئی مرد یا عورت شدت کیساتھ جذباتی تجربہ سے گزرتا ہے ؍ گزرتی ہے تو اس کیلئے اپنے اعصاب کے اچانک مفلوج ہوجانے کی وجہ سے اپنے آپ پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس اعصابی بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مرض کی علامات پر قابو رکھنے کیلئے طبی نگہداشت ہی اس کا واحد علاج ہے۔