۔19 اکٹوبر سے عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ امتحانات

   

حیدرآباد۔جامعہ عثمانیہ میں 19اکٹوبر سے پوسٹ گریجویٹ امتحانات کا آغاز کیا جائیگا۔ ایم ایس سی ‘ ایم اے ‘ ایم کام و دیگر امتحانات کا 19 اکٹوبر سے آغاز ہوجائیگا۔ طلبہ کیلئے فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا ۔ کورونا کے سبب احتیاطی اقدامات و سماجی فاصلہ کی برقراری کے ساتھ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور طلبہ کو تاکید کی جا رہی ہے کہ سینیٹائزر ساتھ رکھیں ۔ امتحانات کے دوران سماجی فاصلہ کی برقراری کے انتظامات کئے جاچکے ہیں۔جو طلبہ سردی ‘ کھانسی ‘ بخار یا نزلہ کی شکایات میں مبتلاء ہیں انہیں چاہئے کہ وہ چیف سپرنٹنڈنٹ کو واقف کروائیںتاکہ ان کے امتحانات تحریر کرنے کے متعلق فیصلہ کیا جاسکے ۔