نئی دہلی ۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہتھنی جو دو ماہ سے لاپتہ تھی اس نے دہلی کے محکمہ جنگلات کو سارے ملک میں چوکسی اختیار کرنے پر مجبور کردیا اور بالآخر اسے جمنا کے کنارے ایک مقام پر روپوش پایا گیا ۔ لکشمی نامی اس ہتھنی کو پکڑ لیا گیا اور اسے یہیں ایک سنٹر میں رکھا جائے گا ۔ اس کے مہاوت صدام کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ دہلی پولیس کی پُراسرار گمشدگی کا اختتام چہارشنبہ کو عمل میں آیا ۔ لکشمی کی تلاش چار آدمیوں پر مشتمل تین ٹیموں نے دہلی شہر کے مشرقی حصہ میں جمنا کے جنگلات میں شروع کی تھی اور اس کے علاوہ اسے اترپردیش اور دہلی کی سرحد پر بھی تلاش کیا گیا ۔ لکشمی کے مالکین یوسف علی اور ان کا بڑا لڑکا دونوں فرار ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس جسمیت سنگھ نے بتایا کہ ان دونوں کو پکڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔