۔2 عادی سارقین گرفتار، 8.5 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء ضبط

   

حیدرآباد۔ حیات نگر پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 8 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا جو زیورات کی دکان کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے۔ پولیس نے حراست میں لینے کے بعد تحقیقات کی اور 35 سالہ شیخ رفیع اور 30 سالہ منڈلہ نوین ساکنان پدا عنبرپیٹ عبداللہ پور میٹ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 گرام سونا اور125 گرام چاندی،23 ہزار روپئے رقم اور الکٹرانک اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ان دونوں نے جملہ 13 وارداتیں انجام دی تھی جن میں حیات نگر پولیس حدود میں انجام دی گئی 7 وارداتیں شامل ہیں۔ شیخ رفیع تلنگانہ کے علاوہ آندھرا پردیش کے مختلف پولیس اسٹیشنوںکے حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دے چکا ہے ۔ سال 2008 سے اس نے تقریباً 40 وارداتیں انجام دی۔ کھمم کے اربن پولیس اسٹیشن نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا تھا۔ دونوں ساتھی بند مکانات کو نشانہ بناتے تھے۔ پہلے کالونیوں میں گھومنے کے بعد مکان کی نشاندہی کرتے اور پھر اس کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔