۔2 ماہ کے لاک ڈاون کے دوران 33 نومولود بچوں کو والدین نے چھوڑ دیا

,

   

حیدرآباد 31 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دو ماہ طویل لاک ڈاون سے ہزاروں غریب خاندان مسائل کا شکار ہوئے ہیں اور محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے بموجب دو ماہ کے دوران تلنگانہ بھر میں 33 نومولود بچوں کو ان کے والدین نے چھوڑ دیا ۔ ان تمام کی عمریں 6 ماہ سے کم کی ہیں۔ ان میں سے 9 بچوں کو حیدرآباد میں ان کے والدین نے چھوڑ دیا ۔ یہ تمام واقعات لاک ڈاون کے دوران ہیں۔ جن 33 نومولود بچوں کو والدین نے چھوڑ دیا ان میں 25 لڑکیاں ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک رجحان غریب خاندانوں کے معاشی مسائل کا عکاس ہے جو دو ماہ کے دوران اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کے پاس کوئی جمع پونجی بھی نہیں ہے ۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ لاک ڈاون نے کئی غریب خاندانوں کو مسائل کا شکار کردیا ہے ۔ یہ خاندان اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کیلئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ جو بچے دستیاب ہوئے ہیں وہ غذا کی کمی کا شکار بھی پائے گئے ہیں۔ شہر میں چھوڑے گئے تمام بچوں کو سرکاری ششو گروہاس میںبھرتی کروادیا گیا ہے ۔