۔2.3 کیلو سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

   

شمس آباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2.3 کیلو سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والے ایک مسافر کے لگیج کی تلاش لینے پر کار انجن کے شافٹ میں سے 2.3 کیلو سونا برآمد ہوا جس پر مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔