پونے : مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں پیمپری ۔ چینچواڑ کے ساکن شنکر کوراڈے نے اپنے لیے 2.9 لاکھ روپئے مالیت کا گولڈ ماسک بنایا ہے ۔ یہ باریک سطح والا ماسک ہے جس میں بہت باریک سوراخ ہیں جو سانس لینے میں مدد دیتے ہیں ۔ شنکر نے کہا کہ انہوں نے اپنی خواہش سے طلائی ماسک بنایا ہے لیکن آیا یہ موثر ثابت ہوگا ، اس کے بارے میں وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔