۔2000 کے نوٹ بند نہیں ہوں گے،نرملا سیتارامن

,

   

٭٭ وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے کہا کہ بینکوں کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے کہ وہ 2000 کے نوٹوں کو جاری نہ کرے یا اپنے اے ٹی ایمس میں انہیں نہ رکھیں ۔ سیتارامن کی یہ وضاحت بعض اخباری اطلاعات کے تناظر میں دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اے ٹی ایمس میں 500 روپئے کے نوٹوں کو زیادہ سے زیادہ رکھنے کی گنجائش بنائی جارہی ہے اور 2000 کے نوٹوں کو بتدریج مرحلہ وار طور پر ہٹادیا جائے گا ۔