۔2005ء میں لندن میں کئے گئے قتل کا ملزم پاکستان میں گرفتار

   

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شہری جس نے 2005ء میں ایک برطانوی خاتون پولیس آفیسر کا قتل کردیا تھا، کو بالآخر گرفتار کرلیا گیا۔ 2005ء میں بریڈ فورڈ شہر میں ڈاکہ زنی کی ایک واردات میں متوفیہ خاتون پولیس آفیسر نے کافی چوکسی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 71 سالہ ملزم پیرن دتہ خان جسے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا، چہارشنبہ کو اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیش ہوا تھا کیونکہ برطانیہ نے مذکورہ ملزم کی ملک بدری کی درخواست کی تھی۔ 38 سالہ متوفیہ خاتون پولیس آفیسر شیرون بیشنوسیکی کو بریڈ فورڈ شہر میں ایک ٹریول ایجنسی کے باہر اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جب مسلح ڈاکہ زنی پر اس نے چوکسی کا مظاہرہ کیا تھا۔ حالانکہ چھ افراد کو بعد میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن خان جو مسلح گینگ کا سرغنہ تھا، بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔