۔2028 اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی کوشش

   

دوبئی ۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے تیاریاں کررہی ہے۔ کرکٹ کے دولت مند ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے واضح کیا ہے کہ آئی سی سی نے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بی سی سی آئی اپنی خود مختاری کو انڈین اولمپکس اسوسی ایشن (آئی او اے) کے برعکس گنوانے کے خوف سے سمر گیمس میں کرکٹ کو شامل کرنے میں زیادہ پر جوش ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔