٭ ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلت کے ایک سروے میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ 2030ء تک امریکہ کی نصف آبادی موٹاپے کا شکار ہوگی۔ سروے میں بتایا گیا ہیکہ اس وقت امریکہ کے بالغوں کی 40 فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے جبکہ 18 فیصد موٹاپے کے زیادہ اثرات کا سامنا ہے۔ تحقیق کرنے والوں نے 6.2 ملین بالغ افراد بات چیت کے بعد یہ اعداد و شمار حاصل کئے ہیں۔