۔21 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر

   

کریم گنج؍ گوہاٹی، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مجموعی طور پر 21 بنگلہ دیشی شہریوں بشمول دو خواتین کو آسام میں دو سال گزارنے کے بعد آج اُن کے ملک کو بھیج دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ان کو پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا تھا۔

شام میں 20 جہادی ہلاک
بیروت ، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ کے کم از کم 20 جہادی مشرقی شام میں اُن کے گڑھ پر آج عراقی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ ایک روز قبل امریکی حملہ میں چھ شہری ہلاک ہوئے تھے۔