۔21 لکژری کاریں ضبط ، دوبئی ریاکٹ بے نقاب

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے زائد از 5 کروڑ روپئے مالیتی 21 لکژری کاروں کو برآمد کرتے ہوئے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے جو دوبئی سے چلایا جارہا تھا ۔ پولیس نے آج کہا کہ اس سلسلہ میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ دہلی کے ایک شخص نے کار چوری کا کیس درج کرایا تھا جس کے بعد تحقیقات کے دوران اس ریاکٹ کا سراغ ملا ۔ شکایت کنندہ شخص کو اس کی کار واپس مل گئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس گینگ کے بعض ممبرس مختلف ریاستوں جیسے منی پور ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش سے سرگرم تھے ۔