۔26 ویں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا راج ناتھ سنگھ افتتاح کریں گے

   

نئی دہلی: ملک بھر کے دستکاروں، کاریگروں اور معماروں کے دیسی مصنوعات کے 26 ویں “ہنر ہاٹ” کا افتتاح وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ جی 20 فروری 2021 کو صبح 9:30 بجے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کریں گے ۔ ’ہنر ہاٹ‘ کی افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے جہاز رانی اور آبی گزرگاہ (آزادانہ چارج) شری من سُکھ مانڈویہ جی اور لوک سبھا کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی جی مہمان خصوصی ہوں گے ۔دیسی کاریگروں، دستکاروں اور شِلپ کاروں کے 26 ویں “ہنر ہاٹ” کا انعقاد وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے 20 فروری 2021 سے یکُم مارچ 2021 تک “ووکل فارلوکل” کے عنوان سے کیا جا رہا ہے ۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی صاحب نے آج یہاں بتایا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اسِ “ہنر ہاٹ” میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں۔کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ،مغربی بنگال سمیت ملک کے 31 سے زائد ریاستوں / مرکزی علاقوں سے 600 سے زائد دیسی کاریگر، دستکار اور شِلپ کار اپنی شاندار دیسی مصنوعات کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔