۔31 جنوری سے بینک یونینوں کی دو روزہ ہڑتال

,

   

٭ بینک ملازمین کی یونینوں نے 31 جنوری اور یکم فروری کو ملک گیر سطح پر دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ، بنیادی یافت کے ساتھ خصوصی الاؤنس کو شامل کرنے، یکساں پانچ دن کا ہفتہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ ہڑتال کی جانے والی ہے۔ انڈین بینک اسوسی ایشن نے ملازمین کے مطالبات کو مسترد کردیا جس کے بعد ہی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ کے دن ہی بینک کے کام کاج متاثر ہوں گے۔ اس ماہ بینکوں کی یہ دوسری ہڑتال ہوگی۔