۔38 کوئلہ کانوں کی ہی ہوگی نیلامی

   

نئی دہلی: کوئلہ وزارت نے تجارتی کان کنی کے لئے ماضی میں اعلان کردہ 41 کوئلہ کانوں کی فہرست میں ترمیم کرتے ہوئے پانچ کوئلہ کانوں کو فہرست سے ہٹا کر تین نئی کوئلہ کانوں کو شامل کیا ہے جس سے اب نیلامی کی فہرست میں 38 کوئلہ کان رہ گئی ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ 18 جون کو تجارتی کان کنی کے لئے 41 کوئلہ بالک کی نیلامی کے عمل کا افتتاح کیا تھا۔ کوئلہ کی وزارت نے جمعرات کو نئی فہرست جاری کی جس میں پہلے کی فہرست کے مورگا جنوبی ،فتح پور مشرقی ،مدن پور (شمالی)،مورگا -2 اور سیانگ کے کوئلہ کانوں کو ہٹادیا گیا ہے اور چھتیس گڑھ کے دولیسرا ،جیرکیلا اور جھارپالم تانگرگھاٹ کوئلہ کانوں کو شامل کیا گیا ہے ۔