۔5 جولائی کو چاند گہن ہندوستان میں نظر نہیں آئیگا

   

حیدرآباد۔ ایک قلمی چاند گہن 5 جولائی اتوار کو ہوگا جو ہندوستان میں نظر نہیں آئیگا ۔ ڈائرکٹر بی ایم برلا سائینس سنٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ کے بموجب یہ چاند گہن ہندوستانی معیار وقت کے مطابق صبح 8.37 بجے شروع ہوگا اور 11.22 بجے تک جاری رہے گا ۔ 9.59 بجے یہ گہن اپنے عروج پر ہوگا ۔ تاہم یہ ہندوستان میں نظر نہیںآئیگا ۔