حیدرآباد 6 اگسٹ ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی کے مئیر بی رام موہن نے آج کہا کہ کارپویرشن کی جانب سے آئندہ پانچ سال میں جی ایچ ایم سی حدود میں 10 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ تلنگانہ میں ہریتا ہرم پروگرام کے سلسلہ میں یہ تقریب منعقد ہوئی تھی ۔ مقامی رکن اسمبلی اپل بی سبھاش ریڈی اور جی ایچ ایم سی کے کمشنر ایم دانا کشور بھی موجود تھے ۔ مئیر رام موہن نے طلبا سے کہا کہ وہ سماج کے تئیں اپنی ذمہ داری کے طور پر کم از کم دس پودے لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ پودے ہریتا ہرم پروگرام کے گذشتہ چار مراحل میں شہر میںلگائے گئے ہیں۔
