۔5 ٹریلین ڈالر کی معیشت میں یو پی کا ایک ٹریلین ڈالر کا حصہ : شاہ

   

ہندوستان کے تین بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کا دعویٰ
لکھنؤ ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا راستہ اترپردیش سے ہوکر گزرتا ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اترپردیش کا حصہ 1 ٹریلین ڈالر کے برابر ہوگا ۔ انہوں نے اتوار کے روز 65 ہزار کروڑ روپیوں کے پراجکٹوں کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ نریندر مودی نے آئندہ پانچ برسوں میں ملک کی معیشت کے دنیا کی تین بڑی معاشی طاقتوں میں شمولیت کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ ریاست اتر پردیش میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ملک کے سرکردہ تاجر حصہ لے رہے ہیں ۔شاہ نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی یو پی کی ترقی کی پابند ہے ۔