۔50 لاکھ روپئے مالیتی سگریٹس کے ساتھ دس مسافرین گرفتار

   

شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے علحدہ علحدہ مقدمات میں دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 50 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی سگریٹس کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ملیشیا سے آنے والے چار افراد ، کمبوڈیہ سے 5 اور دوبئی سے ایک مسافر جو شمس آباد ایرپورٹ پہنچے جن کے لگیج کی تلاشی لینے پر ان کے قبضہ سے 50 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی سگریٹس کو ضبط کرتے ہوئے تمام دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔