نئی دہلی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مجموعی طور پر 3,336 ہندوستانی 53 ملکوں میں کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 25 دیگر اس انفیکشن کے سبب فوت ہوگئے۔ حکومتی ذرائع نے آج بتایا کہ بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو صبر و تحمل برتنا ہوگا کیونکہ حکومت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عظیم تر پالیسی فیصلے کے تحت ان کا تخلیہ کرانے سے گریزاں ہیں۔تقریباً 35,000 بیرونی شہریوں کو جن کا 48 ممالک سے تعلق ہے، ابھی تک ہندوستان سے ان کے متعلقہ ملکوں کو بھیجا جاچکا ہے۔ بیرون ملک ہندوستانی کی اکثریت جن کے ٹسٹ پازیٹیو آئے ، وہ خلیجی خطے میں مقیم ہیں ۔فرانس اور امریکہ میں بھی متاثرہ ہندوستانیوں کی قابل لحاظ تعداد ہے۔