۔56 اِنچ کا سینہ اب 56 اِنچ کا بیریکڈ

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم مودی نے ہر وقت اپنی تقریر میں 56 انچ کے سینہ کا ذکر کرتے ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے سامنے ان کا 56 انچ کا سینہ کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے، اسی لئے ان کی حکومت نے کسانوں کو روکنے کیلئے 56 انچ کے بریکڈ کھڑے کردیئے ہیں۔ کسانوں کو آگے بڑھنے نہ دینے آہنی دیوار کھڑی کرنے کیساتھ سڑک پر کیل بھی ٹھونکی گئی ہے۔ مودی حکومت، کسانوں کے احتجاج کو اپنی طاقت سے دبانا چاہتی ہے تو ان کیلئے ٹھونکی گئی کیل وقت آنے پر مودی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ دہلی میں سکیورٹی میں شدت لادی گئی ہے۔ پولیس نے کئی وزنی راڈس لگاکر دہلی جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دہلی پولیس کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ کسانوں کو دہلی سرحدوں تک ہی محدود رکھنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔