۔56 سالہ مریض کا 7.4 کیلو وزنی گردہ نکالا گیا

   

نئی دہلی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے سر گنگا رام ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے ایک 56 سالہ مریض کا 7.4 کیلو وزنی گردہ نکالا ۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے وزنی گردہ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ گردہ مریض کے پیٹ میں کافی جگہ گھیر رہا تھا اور اسے دو گھنٹے طویل سرجری کے بعد نکال دیا گیا ہے ۔ یہ مریض دہلی کا ساکن ہے اور اسے کوئی جینیاتی مرض لاحق تھا جس کا آپریشن کیا گیا ۔