۔6.5 لاکھ یوکرینی ملک سے فرار

   

کیف : یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے تقریبا 6.5 لاکھ افراد ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ صرف پولینڈ پہنچنے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ گزشتہ روز روسی فورسز نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی بھی ملک چھوڑنا چاہتا ہے، اسے جانے کی اجازت ہے۔ پولش نائب وزیر داخلہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے پولینڈ کی سرحد عبور کی ہے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق یوکرین چھوڑنے والے شہریوں کی تعداد کئی ملین تک پہنچ سکتی ہے۔