۔70 سال سے قبرستان وپاکستان کا نعرہ جاری ،اعظم خاں کا ریمارک

,

   

لکھنؤ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن کے ریمارک ’’موافق بی جے پی دکانداروں کا بائیکاٹ کریں ‘‘پر اپنے ردعمل میں پارٹی لیڈر اعظم خاں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے لیکن اس کی شروعات کس نے کی۔ نومنتخب ایم پی نے استفسار کیا کہ گزشتہ 70 سال سے ہم (مسلمانوں کو) یاتو قبرستان جاؤ یا پھر پاکستان جاؤ کی بات سنتے آرہے ہیں۔ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے؟ ایسی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے پرامن ماحول کو کون بگاڑ رہا ہے؟