ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی ٹیم ایک ایسے بدنام زمانہ شکاری کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس پر پچھلے 20 برسوں سے 70 شیروں کو ہلاک کردینے کا الزام ہے۔ مقامی پولیس سربراہ سعیدالرحمن نے بتایا کہ حبیب تعلقدار عرف ٹائیگر حبیب جنگل کے قریب ہی رہائش پذیر ہے، کو جب بھی پولیس گرفتار کرنے کی کوشش کرتی تھی وہ قریبی جھاڑیوں میں روپوش ہونے میں کامیاب ہوجاتا تھا۔ تاہم اے ایف پی کو انہوں نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاعات پر انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ٹائیگر حبیب عام طور پر ہندوستان۔ بنگلہ دیش کے سرحد سے متصل جنگلات میں شیروں کاشکار کرتا تھا جوکہ دنیا بھر کے شیروں کی بڑے آماجگاہوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیروں کا شکار کرنے کے بعد وہ ان شیروں کو بلاک مارکٹ کے ٹریڈرس کے حوالے کردیتا تھا جسے بعدازاں چین اور دنیا کے دوسرے ملکوں میں فروخت کردیا جاتا تھا۔ بظاہر ٹائیگر حبیب جنگلوں میں شہد کے جتھوں سے شہد حاصل کرنے کا کام کرتا تھا اور مقامی افراد نے شہد کے تاجر اور ایک بہادر ہیرو کے طور پر اپنے آپ کو مشہور کروا رکھا تھا۔
