۔8 سالہ سائیکلسٹ کمیلا اولمپک چمپئن بننے کیلئے پرعزم

   

کراکس ۔وینز ویلا کی 8 سال کی سائیکلسٹ لڑکی اولمپک چمپئن بننے کے لیے پرعزم ہے۔وینز ویلا کی 8 سال کی کمیلا تین سال سے سائیکلنگ کر رہی ہے اور اولمپک چمپئن بننے کی خواہش ہے۔تیسری جماعت کی طالبہ کمیلا وینزویلا کی قومی بی ایم ایکس فری اسٹائل چمپئن شپ میں پہلا مقام سمیت 25 میڈلز اور ٹرافی جیت چکی ہے۔کمیلا اگست میں نیدرلینڈ میں پاپینڈل بی ایم ایکس ورلڈ چمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی۔کمیلا نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے خوابوں کوپورا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے نظم و ضبط پابند اور صبر ضروری ہے۔