۔81 فیصد عوام کورونا سے متاثر ہونے کا اندیشہ

,

   

Ferty9 Clinic

جی ایچ ایم سی میں وائرس پر قابو پانے میں کامیابی : ای راجندر
حیدرآباد ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ ریاست میں 81 فیصد عوام کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا پر قابو پانے سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ کورونا سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کئی جگہ اس کے معائنے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ملک بھر میں کورونا پازیٹیو کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مختصر وقت میں وائرس کی شدت میں کمی کا امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں کی بہ نسبت تلنگانہ اور خاص طور پر جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا پر قابو اپنے میں کچھ کامیابی ملی ہے ۔ وزیر موصوف نے مزیدک ہا کہ طبی ماہرین اور ڈاکٹرس کے بموجب 81 فیصد تک عوام اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ 14 فیصد عوام نے گھروں پر علاج کروایا ہے اور صرف 5 فیصد عوام شدید متاثر ہوئے ہیں جن کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔