۔85 سالہ خاتون بھی دہلی فساد میں جھلس کرفوت

,

   

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران پیش آئے پرتشدد واقعات کے دوران 35 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شرپسندوں نے بے شمار دوکانات اور مکانات کو آگ لگادی۔ مرنے والوں میں 85 سالہ معمر خاتون بھی شامل ہے جو اپنے گھر کی تیسری منزل پر تھیں کہ بدمعاشوں نے اُن کے گھر کو آگ لگادی اور وہ بے بسی کے عالم میں جھلس کر فوت ہوگئیں۔ ضعیف خاتون کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کی والدہ تیسری منزل پر تھیں جب اُن کے چار پوتے اور پوتیوں نے دیکھا کہ ایک ہجوم اُن کے گھر کو آگ لگانے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے۔ اُن کے بیٹے نے بتایا کہ وہ دودھ لینے کے لئے گھر سے باہر گئے تھے اور واپس آنے پر اُن کے بیٹے سعید سلمانی نے بتایا کہ 150 تا 200 افراد پر مشتمل ہجوم اُن کے گھر پہونچا۔ وہ نہیں جانتے کہ وہ ہندو تھے یا مسلمان ، اُن کے بچوں نے اندر سے گیٹ بند کرلی۔ اُنھوں نے بتایا کہ اُن کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جن کی عمریں 15 تا 20 سال کے درمیان ہے۔ میں اپنے مکان تک نہیں جاسکا کیوں کہ لوگوں نے مجھے یہ کہہ کر روک لیا کہ برہم ہجوم تمہیں بھی ختم کردے گا۔