حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت نے9 محرم کو اختیاری اور 10 محرم کو یوم عاشور کی عام تعطیل کیلئے تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ رویت ہلال کے مطابق حکومت نے پہلے سے اعلان کردہ تاریخوں میں تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔ چیف سکریٹری نے جی او آر ٹی 1827 جاری کیا جس کے تحت 9 محرم کی اختیاری تعطیل 19 اگسٹ جمعرات کو رہے گی جبکہ یوم عاشور کی عام تعطیل 20 اگسٹ جمعہ کو ہوگی۔ حکومت نے سابقہ احکامات میں چہارشنبہ اور جمعرات کو علی الترتیب اختیاری اور عام تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم رویت ہلال کے مطابق تعطیلات کے ایام میں تبدیلی کی گئی۔
