۔97کروڑ و کورونایکسین لگائے جاچکے

   

نئی دہلی : ملک میں کووڈ ٹیکہ اندازی مہم تیزی سے جاری ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 35 لاکھ 66 ہزار 347 لوگوں کو ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہیں۔ ہندوستان میں کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 96.82کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ آج شام تک کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت یہ اعداد و شمار 97 کروڑ سے متجاوز ہوگئے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 19,808 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے ) 3,33,62,709 تک پہنچ گئی۔ ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت 98.07 فیصد ہے۔