چین میں کیڑوں کی بارش سے عوام پریشان

   

بیجنگ: چینی دارالحکومت کے افراد اس وقت پریشان ہوگئے جب اچانک بلندی سے کیڑوں کی بارش ہوگئی جس کے بعد لوگوں میں حیرت اور خوف پھیل گیا جبکہ عوام سے کہا گیا کہ وہ گھروں سے چھتریاں لیکر نکلیں۔ لوگوں نے اس کی کئی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گاڑیوں کے شیشے لمبے بھورے کیڑوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عوام نے اس عجیب و غریب واقعہ کو ’حشرات کی برسات‘ قرار دیا ہے جس میں لجلجی اور چپکنے والی مخلوق کو جابجا دیکھا جاسکتا ہے۔بعض تصاویر میں لوگوں کو چھتری تانے گھروں سے باہر آتے اور کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اب تک اس عجیب و غریب واقعہ کی سائنسی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم بعض افراد نے اسے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔