1.25 لاکھ نوجوانوں کو تربیت اور ملازمت فراہم کرنے کا منصوبہ

   

نئی دہلی: ٹیلی کام سیکٹر اسکل کونسل جو کہ ٹیلی کام کیلئے ہنر مندی کے فروغ کا ادارہ ہے ، نے ملک میں 50 نئی ٹریننگ لیبز شروع کر کے 1.25 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس بات کا اعلان کل دیر شام یہاں ٹی ایس ایس سی کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔ ہندوستان میں اس سال 5جی کو لانچ کرنے میں تیزی آنے کے ساتھ اسکلڈورک فورس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ اس مطالبے کو پورا کرنے کیلئے ، ٹی ایس ایس سی نے ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت کرنے اور ٹیلکو روزگار جیسے اپنے پلیسمنٹ اقدامات کے ذریعے پورے ملک میں 1.25 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کو نوکری دلانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔