تیاریاں مکمل، الٹرا ساؤنڈ ، ای سی جی ‘ایکسرے مفت ہونگے
حیدرآباد۔10۔ مئی (سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ 11 مئی کو گریٹر حیدرآباد حدود میں 10 ریڈیالوجی لیابس کا افتتاح کریں گے جس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ حکومت نے جاریہ سال گریٹر حیدرآباد میں 20 مئی ریڈیالوجی حبس قائم کرنے کا فیصلہ کیا جن میں 8 کا افتتاح ہوچکا ہے ۔ مزید 12 کے قیام کی تیاریوں کا آغاز کیا گیا جن میں 10 کی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں ان کا کل افتتاح کیا جائیگا ۔ کوکٹ پلی و اپل اربن پرائمری ہیلت سنٹرس میں لیابس کی تعمیرات جاری ہیں ۔ تکمیل پر انکا افتتاح کردیا جائیگا ۔ ان منی لیابس میں تین اقسام کے ٹسٹ کئے جائیں گے ۔ ان میں الٹرا ساؤنڈ شامل ہے جو حاملہ خواتین کیلئے کیا جاتا ہے ۔ اس کیلئے 2 ہزار تک مصارف ہوتے ہیں، یہ ٹسٹ منی حب میں مفت ہوگا ۔ حاملہ کے علاوہ دوسری خواتین اور افراد کیلئے بھی خدمات دستیاب رہیگی ۔ اسکے علاوہ ای سی جی و ایکسرے کی خدمات سب کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل ، کشائی گوڑہ ، اربن پرائمری ہیلت سنٹر ، الوال اربن پرائمری ہیلت سنٹر ، حیات نگر کمیونٹی ہیلت سنٹر ، راجندر نگر کمیونٹی ہیلت سنٹر ، امیر پیٹ کمیونٹی ہیلت سنٹر ، پٹن چیروں ایریا ہاسپٹل ، گولکنڈہ ایریا ہاسپٹل ، شیر لنگم پلی پرائمری ہیلت سنٹر، نارسگنی رورل ہیلت سنٹرس پر ریڈیالوجی لیابس کا افتتاح کیا جائے گا۔ن