10 سال بعد گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کرلیا

   

واشنگٹن: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک دہائی کے بعد اپنا لوگو تبدیل کر لیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے مشہور لوگو ‘جی’ میں گزشتہ 10 برسوں میں پہلی بار تبدیلی کی ہے۔ گوگل نے تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار اپنے مشہور لوگو کو نئے سرے سے تیار کیا ہے، جس میں ایک ایسا گریڈینٹ ڈیزائن متعارف کروایا گیا ہے جو رنگ کے توازن اور گہرائی کو بڑھاتا ہے۔ پہلے لوگو کے حرف ’جی‘ میں 4 رنگ لال، پیلے، ہرے اور نیلے الگ الگ نمایاں تھے لیکن اب تبدیلی کے بعد لال، پیلے، ہرے اور نیلے رنگ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ اس نئی تبدیلی کے بعد لوگو کو دیکھ کر معلوم یوں ہوتا ہے کہ یہ رنگ قوس و قزح کی طرح ایک کے بعد ایک نکل رہے ہوں۔