10 سال قدیم آدھار کارڈ کو اَپ ڈیٹ کرنے 14 جون تک سہولت

   

حیدرآباد۔/14مئی، ( سیاست نیوز ) حکومت نے آدھار کارڈ کو اَپ ڈیٹ کرانے مہلت مقرر کی ہے۔ اگر آدھار کارڈ کو 10 سال مکمل ہوچکے ہوں تو اسے اَپ ڈیٹ کرانا ہوگا بصورت دیگر کارڈ پر موجود پرانی تفصیلات کے ذریعہ کوئی خریدی یا لین دین قبول نہیں کی جائیگی۔ حکومت نے آدھار اَپ ڈیٹ کو لازمی قرار دے کر 14 جون کی تاریخ مقرر کی ۔ پوسٹ آفسیس، بینکوں اور آدھار کے مستقل رجسٹریشن مراکز پر اَپ ڈیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ آدھار کارڈ کا استعمال تمام خدمات کیلئے لازمی ہوچکا ہے۔ سم کارڈ خریدی سے نئے بینک اکاؤنٹ اور مکانات، اراضیات اور گاڑیوں کی خرید و فروخت، سرکاری اسکیمات سے استفادہ، طلبہ اسکالر شپ اور اسکول وکالجس میں داخلوں کیلئے بھی آدھار کو لازمی کردیا گیا ہے۔ ابتدائی ایام میں آدھار کارڈ بنانے والے افراد کو اَپ ڈیٹ نہ کرنے کے سبب دشواریاں ہورہی ہیں۔ آدھار اتھاریٹی نے تازہ ترین معلومات کی شمولیت کیلئے 2014 سے پہلے آدھار کارڈ بنانے والے افراد کو اَپ ڈیٹ کرنے کی سہولت دی ہے۔ر