انقرہ: صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ وہ ترکی میں پناہ لیے ہوئے 10 لاکھ شامیوں کی رضاکارانہ واپسی کے قابل بنانے کے ایک منصوبے کو تیار کررہے ہیں۔صدر اردغان نے ان خیالات کا اظہار AFAD کے تعاون سے ادلب میں تعمیر کیے گئے بریکٹ ہاؤسز کی ٹرنکی تقریب میں شریک وزیر داخلہ سلیمان سویئلو کے ذریعے ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ترکی شام کے مختلف علاقوں میں تقریباً 6 ملین افراد کے امدادی پروگرام کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ہم تمام مظلوموں اور متاثرین کے ساتھ ہی نہیں کھڑے ہیں بلکہ ان پناہ گزینوں کے لیے اپنے گھروں کو واپسی کے لیے بھی اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ہم قومی آمدنی کے لحاظ سے سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہیں اور اس وقت ترکی تمام شعبوں میں سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک ہے۔